پی اے ایف فنشنگ سکول میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

بدھ 27 جون 2018 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پی اے ایف فنشنگ سکول کی44 ویں کورس کی گریجویشن تقریب آفیسرز میس، پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ بیگم یاسمین ریاض اس تقریب کی مہمان خصوصیتھیں ۔بیگم تزئین مجاہد ، صدر پاکستان وومن ایسوسی ایشن اور سر پر ستِ اعلٰی پی اے ایف فنشنگ سکول اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میںسرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سکول کی ڈائریکٹر مسز نسرین اورنگزیب نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اِس کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا جنکا مقصد خواتین کو معاشرے کامفید ممبر بنانا ہے۔پی اے ایف فنشنگ سکول لڑکیوں کی تعلیم کیلئی996 1ء میں قائم ہوا تھا۔اس کے تربیتی کورس میں کمیونیکیشن سکلز، لینگویجز، منیجمنٹ ، آرٹ آف پریزنٹیشن، ڈومیسٹک سائنسز، عمومی ثقافت ، آداب میزبانی، بچوں کی دیکھ بھال ، نفسیات ، روحانی بالیدگی اور فیلڈ سروائیول کے لیکچرز کے علاوہ عملی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ جہالت کے خلاف جنگ اور فروغ تعلیم میں مصروف عمل ، پی اے ایف فنشنگ سکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :