منگھوپیر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے سرکاری ہائیڈ رنٹ کو نذر آتش ہونے سے بچالیا

بدھ 27 جون 2018 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) منگھوپیر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے سرکاری ہائیڈ رنٹ کو نذر آتش ہونے سے بچالیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں واقع سرکاری ہائیڈرنٹ پر 200سے زائد مشتعل افراد نے حملہ کردیا ۔

(جاری ہے)

مشتعل مظاہرین ٹرکوں میں آئے تھے جنہوں نے واٹر ہائیڈرنٹ کے آفس میں توڑ پھوڑ کی اور آفس میں موجود تمام کمپیوٹر توڑ دیئے فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا ۔مشتعل مظاہرین ہائیڈرنٹ میں کھڑی گاڑیوں اور آفس کو آگ لگانے والے ہی تھے کہایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ نے بروقت پہنچ کر واٹر ہائیڈرنٹ کے آفس کو نذرآتش کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا

متعلقہ عنوان :