لیفٹیننٹ جنرل طارق خان انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر مقرر

بدھ 27 جون 2018 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن نے ایف ایف سی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل طارق خان کوا ڈائریکٹر مقرر کر دیا،انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کی جانب سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سربراہ لیفٹننٹ جنر ل(ر)ہلال امتیاز ملٹری، طارق خان کو ساتھ ایشین ریجن کے لیے ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیفٹننٹ جنرل(ر)ہلال امتیاز ملٹری، طارق خان کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کا فیصلہ جرمنی میں ہو نے والے انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کے چھیاسیویں سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر ایف ایف سی کیکمپنی سیکرٹری بریگیڈئر(ر)ستارہ امتیاز ملٹری، اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ ایف ایف سی کے سربراہ کا انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر مقرر ہونا پوری قوم خصوصا فرٹیلائزر انڈسٹری کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فورم پر پاکستان کی نمائندگی سے نہ صرف دنیا کے سامنے پاکستان کا مقف پیش کرنے میں مدد ملے گی بلکہ فرٹیلائزر سیکٹر میں مزید بہتری لانے میں بھی کامیابی حاصل ہو گی۔