تحریک انصاف کااپنی انتخابی مہم کا اختتامی جلسہ 23جولائی کو ڈی چوک میں کرنے کا اعلان، ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا

تحریک انصاف 23 جولائی کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں تاریخی جلسہ عام منعقد کرے گی،ڈی چوک سے ہماری تاریخ وابستہ ہے،23 جولائی کی شام نئے پاکستان کے قیام کو دیباچہ رقم کریں گے،پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا بیان

بدھ جون 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم کا اختتامی جلسہ 23جولائی کو ڈی چوک میں کرنے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی نے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو خط کے ذریعے جلسے سے آگاہ کر دیا۔۔تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہتحریک انصاف 23 جولائی کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں تاریخی جلسہ عام منعقد کرے گی،ڈی چوک سے ہماری تاریخ وابستہ ہے،23 جولائی کی شام نئے پاکستان کے قیام کو دیباچہ رقم کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں "گرینڈ فنالی" کیلئے اسلام آبادضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا،خط سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے تحریر کیا گیا ۔۔تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہتحریک انصاف 23 جولائی کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں تاریخی جلسہ عام منعقد کرے گی،چیئرمین تحریک انصاف 23 جولائی کی شام لاکھوں کے اجتماع سے مخاطب ہوں گے،اسلام آبا کی انتظامیہ کو ہم نے باضابطہ آگاہ کردیا ہے، ڈی چوک سے ہماری تاریخ وابستہ ہے،23 جولائی کی شام نئے پاکستان کے قیام کو دیباچہ رقم کریں گے،ملک بھر کے تاریخی دورے کے بعد عمران خان اپنی انتخابی مہم کا حتمی خطاب ڈی چوک میں کریں گے۔