Live Updates

عام انتخابات میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا تحریک انصاف کا مطالبہ مسترد

پولنگ کا وقت قانون کے مطابق آٹھ گھنٹے مقرر ہے، وقت بڑھانے کا اختیارکمیشن کا ہے لیکن اتناو قت بڑھانے کی فی الحال ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن حکام

بدھ 27 جون 2018 17:15

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا تحریک انصاف کا مطالبہ مستردکردیا،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ کا وقت قانون کے مطابق آٹھ گھنٹے مقرر ہے،پولنگ کا وقت بڑھانے کا اختیارکمیشن کا ہے لیکن اتنا ٹائم بڑھانے کی فی الحال ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا عام انتخابات میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مستردکردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ کے وقت میں قانون کے مطابق آٹھ گھنٹے مقرر ہے۔پولنگ کے وقت بڑھانے کا اختیارکمیشن کا ہے لیکن اتنا ٹائم بڑھانے کی فی الحال ضرورت نہیں،پولنگ کے وقت میں انتہائی مجبوری اور ضرورت کے تحت پولنگ کے دن کچھ دیر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ پولنگ کے اوقات صبح آٹھ تا پانچ سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے۔ پولنگ کے دن پولنگ سٹیشن کے اندر جو لوگ پانچ کے بعدبھی موجود ہوتے ہیں ووٹ ڈالنا ان کا حق ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت پانچ سے بڑھا کر آٹھ بجے تک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات