نیب کا صاف پانی کمپنی، آشیانہ اقبال سکینڈل اور کرپشن کیسوں میں زیر تفتیش بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

بدھ 27 جون 2018 17:12

نیب کا صاف پانی کمپنی، آشیانہ اقبال سکینڈل اور کرپشن کیسوں میں زیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) صاف پانی کمپنی، آشیانہ اقبال سکینڈل اور کرپشن کیسوں میں نیب نے زیر تفتیش بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا‘نیب لاہور نے تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان ‘(ن) لیگ کے شہبا زشر یف ‘مدثر قیوم ناہرا اور اظہر قیوم ناہر اور زعیم قادری کو بھی بلا لیا ‘ سابق سیکرٹری برائے وزیراعظم فواد حسن فواد کے علاوہ سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب لاہور ای سی ایل کے حوالے سے جلد محکمہ داخلہ سے رابطہ کرے گا۔ نیب میں فواد حسن فواد آشیانہ اقبال کیس جبکہ علی جان خان اور نجم شاہ ادویات سکینڈل کیس میں زیر تفتیش ہیں۔ فواد حسن فواد کوایک بار پھر 3جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے اس سے قبل نیب نے انہیں نو بار طلب کیا تاہم وہ صرف تین بار نیب کے روبرو پیش ہوئے۔ زعیم قادری کو بھی 27 جون کو طلب کیا گیا۔ غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا اور اظہر قیوم ناہرا کو بھی 29جون کو نیب نے طلب کر لیا ہے نیب نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو بھی طلب کر لیا۔ علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں 10 جولائی کو بلایا گیا۔