سرکاری افسران و ملازمین کے ہاس رینٹ الائونس میں اضافہ

بدھ 27 جون 2018 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سرکاری افسران و ملازمین کے ہاس رینٹ الاونس میں اضافہ ‘ وفاق نے ترمیم شدہ ہاس رینٹ الاونس کا نوٹفیکیشن جاری کردیا، گریڈ اکیس کے آفیسر کو انچاس ہزار تین سو اسی اور گریڈ بائیس کے آفیسر کو اکسٹھ ہزار نو سو پینسٹھ روپے ملیں گے۔

(جاری ہے)

نوٹفیکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے دو کے ملازم کو چار ہزار پانچ سو ستتر ،گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کے لیے چھ ہزار سات سو چھ روپے، گریڈ سات سے دس کے ملازم کو دس ہزار ایک سو چھیانوے روپے، گریڈ گیارہ سے تیرہ کے ملازم کو چودہ ہزار نو سو چار روپے، گریڈ چودہ سے سولہ کے ملازمین کو اٹھارہ ہزار آٹھ سو تینتالیس روپے، گریڈ سترہ سے اٹھارہ کے افسران کو چوبیس ہزار نو سو انتیس روپے، گریڈ انیس کے آفیسر کو پینتیس، گریڈ بیس کے آفیسر کو اکتالیس ہزار روپے ملیں گے دوسری جانب گریڈ اکیس کے آفیسر کو انچاس ہزار تین سو اسی اور گریڈ بائیس کے آفیسر کو اکسٹھ ہزار نو سو پینسٹھ روپے ملیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نوٹفیکیشن کے مطابق لاہور سے اسلام آباد منتقل ہونے والے افسران مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :