لاہورہائیکورٹ کا میئرلاہورکواپنی نگرانی میں سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری آپریشن کاحکم

بدھ جون 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) لاہور شہرسے تجاوزات کے خاتمے کی درخواست میں لاہورہائیکورٹ نے میئرلاہورکواپنی نگرانی میں سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری آپریشن کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہرسے تجاوزات کے خاتمے کیلئے درخواست پرسماعت لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبرقریشی نے کی۔اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہر کی جس بھی سڑک پر نکل جائیں ہر طرف تجاوزات کی بھرمار ہے۔جس پر عدالت نے سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری آپریشن کاحکم دے دیا اور میئرلاہور کو ہدایت کی کہ آپ کل سے اپنی نگرانی میں تجاویزات کیخلاف آپریشن کرائیں۔

متعلقہ عنوان :