الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ،شرجیل میمن کی انتخابی مہم کیلئے 30مہنگی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تیار

پیپلزپارٹی کے رہنما اطلاعات میں 5ارب روپے کے کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں،انتخابی مہم کارکن چلائیں گے

بدھ 27 جون 2018 17:26

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ،شرجیل میمن کی انتخابی مہم کیلئے 30مہنگی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) اربوں روپے کی کرپشن کیس میں گرفتار شرجیل انعام میمن کی انتخابی مہم کے لیے الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے کے کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد جیل میں ہیں ۔پیپلزپارٹی نے ان کو سندھ اسمبلی کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے ۔پارٹی کارکنوں نے اسیر رہنما کی انتخابی مہم کے لیے الیکشن کمیشن قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 30سے زائد مہنگی گاڑیوں کا قافلہ تیار کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق گاڑیاں ایک ماہ کے لیے کرایے پر حاصل کی گئی ہیں ۔