آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ
فاؤنٹین ہاؤس انتظامیہ نے آئی جی پنجاب کوادارے کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی
بدھ 27 جون 2018 17:26
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے لئے بحالی کے بعد معاشرہ میں واپس جا کر اپنی جگہ بنانا اور معاشرتی ذمہ داریوں کی ادائیگی ایک اہم چیلنج ہوتا ہے اور مجھے یہ دیکھ کر ازحد خوشی اور اطمینان ہوا کہ فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ اس اہم مسئلہ سے غافل نہیں ہے بلکہ علاج کے ساتھ فاؤنٹین ہاؤس میں مختلف ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ یہ افراد اپنے لئے باعزت روزگار کمائیں اور معاشرہ کے ذمہ دار فرد کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکیں۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فاؤنٹین ہاؤس میں مقیم افراد کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات انتہائی ماہر اور کوالیفائیڈ عملہ کی زیر نگرانی مہیا کی جارہی ہیں ،جو کہ انتہائی خوش آئند امر ہے۔انہوںنے انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ اس اہم سماجی خدمت کی ادائیگی میں محکمہ پولیس کی طرف سے فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کو مکمل تعاون ہمہ وقت میسر رہے گا۔دورے کے اختتام پرآئی جی پنجاب نے فائونٹین ہائوس مینجمنٹ کو پنجاب پولیس کی جانب سے یادگاری سووینئیرپیش کیا جبکہ انہوں نے فاؤنٹین ہاؤس میں زیر علاج مریضوں کی جانب سے تیار کردہ مصوری کے فن پارے آئی جی پنجاب کو تحفے میں پیش کئے ۔واپسی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے فائونٹین ہائوس وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.