Live Updates

کراچی ،پی ایس 99 میںحلیم عادل شیخ کی حمایت اور پی ٹی آئی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 27 جون 2018 17:26

کراچی ،پی ایس 99 میںحلیم عادل شیخ کی حمایت اور پی ٹی آئی میں شمولیتوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوار حلیم عادل شیخ کی جانب سے حلقے میں مختلف مقامات کا دورہ ۔

(جاری ہے)

گل گوٹھ میں پی ٹی آئی کے رہنما محمد جڑیل کی جانب سے قائم کیے گئے الیکشن آفس کا افتتاح،محمدی گوٹھ والوں کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتما م، جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکنان تحریک انصاف میں شامل حلیم عادل شیخ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،اللہ بخش گوٹھ کے لوگوں کی جانب سے شاندار استقبالیہ سینکڑوں علاقہ مکینوں کی جانب سے پھول نچھاور کیئے گئے اورعمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ،احسن آباد میں بزنس کمیونٹی کے علاقے میں حلیم عادل شیخ کی ڈورٹو ڈور لوگوں سے ملاقاتیں،حلقے کی معزز شخصیت سید عطا محمد شاہ کی جانب منعقدہ تقریب میں اچکزئی قبیلے کے سردارحاجی عبدالحق اچکزئی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ، جبکہ مختلف مقامات اپنے خیالات کے اظہار میں تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاجس قدر محبت مجھے اس حلقے سے مل رہی ہے اسے دیکھ کر لگتاہے کہ پی ایس 99 کی نشست ہم جیت چکے ہیں ،اس حلقے کے غیور نوجوان میرے ساتھ کھڑے ہیں اب جس انداز میں محمدی گوٹھ اور اردر گرد کے علاقوں کے علماء کرام اور دیندار لوگوں نے میری کامیابی میں میرا ساتھ دینے کی بات کی ہے وہ قابل ستائش ہے ان لوگوں کی محبت مجھ پر قرض ہے میں اس حلقے سے کامیاب ہوکر یہاں سے بجلی پانی اور دیگر بنیادی مسائل کو حل کرائونگا مجھے افسوس ہوتاہے کہ جب دیکھتا ہوں کہ ہماری مائیں بہنیں یہاں بوند بوند پانی کے لیے پریشان ہیں اور یہ پانی کسی بھی لحاظ سے پینے کے قابل بھی نہیں ہوتا میں یہاں عوام کو صاف پانی کا حصول گھر گھر پہنچائونگا میرا وعدہ ہے اب کبھی نادرہ جیسے بے لگام ادارے کی بدمعاشیاں یہاں نہیں چلے گی کبھی کوئی نوجوان پولیس گردی کا شکار نہیں ہوگا،انہوںنے کہاکہ حلقے کی عوام میرے ساتھ نکلے اوریہاں کے لوگوں سے میرے لیے ووٹ مانگے میں ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت دیتاہوں ،انہوںنے کہا کہ یہاں اب وہ لوگ بھی آنا شروع ہوچکے ہیں جو یہاں سے جیت کرگئے اور پچھلے پانچ سال تک دکھائی نہیں دیئے عوام ان سے پوچھے کہ وہ کس منہ سے دوبارہ ووٹ مانگنے آئیں ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات