’جیلی فش اینٹرٹینمنٹ‘ کے ساتھ ’کے ایف سی پاکستان‘ کا باہمی اشتراک

فلم ’ نہ بینڈنہ باراتی‘ کی عید الفطر سے سینما گھروں میں نمائش کامیابی سے ہمکنار ہوگی

بدھ جون 17:26

’جیلی فش اینٹرٹینمنٹ‘ کے ساتھ ’کے ایف سی پاکستان‘ کا باہمی اشتراک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ’کے ایف سی پاکستان‘ نے ’جیلی فش اینٹرٹینمنٹ‘ کے باہمی اشتراک سے ان کی آنے والی فلم ’ نہ بینڈنہ باراتی‘ کی میڈیا رونمائی کی تقریب کی میزبانی کا شرف حاصل کیا، جسے عید الفطر سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ایونٹ میں میڈیا اور بلاگرز کوکے ایف سی آئوٹ لیٹ پرمدعو کیا گیا جہاں فلم کی کاسٹ سے ون آن ون ملاقات اور اس دلچسپ منصوبے کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔

اس فلم کی مجموعی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، شایان خان، نایاب خان، کومل فاروقی، عتیقہ اوڈھو، قوی خان اور عذرا محی الدین شامل ہیں۔ اشتراک کی بابت گفتگو کرتے’کے ایف سی ‘ اس پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ یہ فلم یکسرمختلف اندازکی ثابت ہوگی جوکہ ہمارے مقامی ٹیلنٹ کواُبھر کر سامنے لانے اور ساری دنیا کا بھرپور مقابلہ کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

اس شراکت داری کا قیام دراصل ایک ہی سمت میں اٹھنے والا قدم ہے اور ہم مثبت ہیں کہ باصلاحیت اسٹار کاسٹ کے ساتھ یہ فلم ناظرین کے دلوں کوتسخیر کر لے گی۔ ’کے ایف سی پاکستان‘ ماضی میں بھی مختلف فلموں کے ساتھ شراکت قائم کر چکا ہے، جن میں لاہور سے آگے، چھپن چھپائی، مان جائو نا وغیرہ شامل ہیں،جنہوں نے ماضی میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :