پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن کا مین رائونڈ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع

بدھ 27 جون 2018 17:26

پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن کا مین رائونڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن کا مین رائونڈ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگیا اور پہلے روز ہی بڑا اپ سیٹ ہوگیا جب نمبر پاکستان نمبر دس سیڈ کاشف آصف نے پاکستان نمبر ٹو سیڈ فیورٹ اسرار احمد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11/8, 9/11, 11/9, 3/11, 11/6 سے 49 منٹ لمبے میچ میں ہرا دیا، اسرار احمد اس ٹورنامنٹ میں آٹھویں سیڈ جبکہ کاشف آصف وائلڈ کارڈ پر مین ڈرا میں پہنچے تھے، ادھر دانش اطلس بھی شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

دونوں کے درمیان میچ کافی دلچسپ رہا اسرار دو سیٹ جیت سکا جبکہ فاتح کاشف آصف تین سیٹ جیت کر میچ جیت گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں بوائز کے آٹھ جبکہ گرلز کے ساتھ میچ کھیلے گئے ۔

(جاری ہے)

جیتنے والے کھلاڑیوں نے کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ اس موقع پر ایس این جی پی ایل کے سپورٹس سیل کے جنرل سیکرٹری اشرف ندیم، سپورٹس آفیسر محمد ہارون، مینجر فرخ امین، پاکستان سکواش فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ طاہر خانزادہ، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ طارق فاروق رانا، عاصم امین، محمد عمران،شعیب مسعود کوچز،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

بوائز مین رائونڈ کے پہلے میچ میں فرحان محبوب نے بلال ذاکر کو 11/3, 11/5, 11/8 سے، فرحان زمان نے ظاہر شاہ کو 4/11, 12/10, 11/8, 11/4 سے، طیب اسلم نے خواجہ عادل مقبول کو 11/4, 11/4, 11/8 سے، عاصم خان نے وقار محبوب کو 12/10, 0/11, 11/9, 11/5 سے، سید اذلان امجد نے عمیر زمان کو 11/9, 11/7, 11/8 سے، عماد فرید نے علی بخاری کو 11/9, 11/2, 9/11, 9/11, 11/5 سے ، ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ احسن ایاز نے ان سیڈڈ دانش اطلس کو 11/9, 10/12, 11/6, 11/8 سے ہرایا۔

یہ میچ سارے دن کا سب سے لمبا میچ رہا جو 68 منٹ تک جاری رہا۔ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ویمن ایونٹ کے پہلے میچ میں مدینہ ظفر نے نور العین اعجاز کو 11/6, 11/5, 11/3 سے، صائمہ شوکت نے آمنہ فیاض کو 11/6, 11/8, 5/11, 5/11, 11/9 سے، نور الہدٰی نے ایمن شہباز کو 11/8, 11/5, 12/10 سے، فائزہ ظفر نے کومل خان کو 11/3, 6/11, 11/4, 11/1 سے، زہاب خان نے صبغہ ارشد کو 11/5, 11/7, 11/8 سے، زویا خالد نے مقدسہ جاوید کو 11/6, 11/6, 11/2 سے، ان سیڈڈ رفعت خان نے ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ انعم مصطفی کو 11/8, 11/0, 11/5 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔

آج بروز28 جون جمعرات کو تمام کوارٹرفائنلز ہوں گے۔ دوپہر بارہ بجے سنٹر کورٹ پر فرحان زمان کا مقابلہ کاشف آصف سے، 12.45 پر فرحان محبوب کا مقابلہ عاصم خان سے سنٹر کورٹ پر، 1.30 پر طیب اسلم کا کا مقابلہ عماد فرید سے، 2.15 پر سید اذلان امجد کا مقابلہ احسن ایاز سے ہوگا۔گرلز کے کوارٹرفائنلز کورٹ ٹو میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر 12 بجے نورینہ شمس اور صائمہ شوکت کے درمیان، دوسرا 12.45 پر ذہاب کمال خان کا مقابلہ مدینہ ظفر سے، دوپہر 1.30 پر فائزہ ظفر کا مقابلہ نور الہٰدی سے، 2.15 پر زویا خالد کا مقابلہ رفعت خان سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :