نیب بلوچستان نے جی پی او سبی میں غبن کے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا،ترجمان نیب

بدھ 27 جون 2018 17:34

کوئٹہ۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) نیب بلوچستان نے جی پی او سبی میں غبن کے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا،ترجمان نیب کے مطابق بدھ کو نیب بلوچستان نے جی پی او سبی میں غبن کے مفرور ملزم سابق کیشئر جی پی او سبی محمد آشرف ودیگر نے دوران ملازمت مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کانقصان پہنچایا نیب بلوچستان نے کیس کی تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس عدالت میں دائرکردیاتھا ، ملزم عرصہ دراز سے مفرور تھا نیب کی انٹیلجنس ٹیم نے ملزم کو اندورن سندھ سے گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجوادیا ۔