Live Updates

موسٰی خیل اور شیرانی کی تقدیر بدلنے اور بنیادی مساِئل کو حل کرنے کے لئے میدان میں اترے ہیں ، پی ٹی آئی امیدوار سردار بابرخان

بدھ 27 جون 2018 17:34

موسیٰ خیل۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوار حلقہ پی بی 1موسٰی خیل /سردار بابرخان نے کہا ہے کہ ہم موسٰی خیل اور شیرانی کی تقدیر بدلنے اور بنیادی مساِئل کو حل کرنے کے لئے میدان میں اترے ہیں ،ان دو حلقوں کے سیاسی فضاء تبدیل ہوچکی ہے اور فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شمولیت پروگرام اور پی ٹی آئی کے پرانے ورکروں کے طرف سے دیئے گئے ٹی پارٹی پروگرام اور کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلی بار یہ شیرانی اور موسٰی خیل ایک حلقہ ہوچکے ہیں اور دونوں پسماندہ ترین حلقے ہیں جس کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کا موقع ملے گا، ان علاقوں کی پسماندگی گزشتہ روز دیکھ کر بڑا افسوس ہوا کہ اس سے پہلے منتخب نمائندے یہاں کے ووٹوں سے اسمبلی پہنچ کر عوام کا حق کیوں ادا نہیں کرسکے، اس موقع پرضلعی صدر عالم خان پی ٹی آئی کے پرانا ساتھی اختر حمزازء اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور سرداربابرخان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،سردار بابرخان نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے میں سپورٹس کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور علاقے سے غربت پسماندگی اور مسائل کا خاتمہ اولین ترجیحات میں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات