تعلیم امن روزگار صحت ہمارا منشور ہے ،اقتدار میں آکر حقیقی معنوں عوامی مسائل حل کریںگے ،عوامی نیشنل پارٹی صوبائی اُمیدوار عبدالسلام ناصر

بدھ جون 17:34

لورالائی۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی صوبائی اُمیدوار حلقہ پی بی 4عبدالسلام ناصر نے کہا ہے کہ تعلیم امن روزگار صحت ہمارا منشور ہے ،خدائی خدمت گاری ایک صدی پر محیط ہے اقتدار میں آکر حقیقی معنوں عوامی مسائل حل کرئینگے ،اقتدارمیں آکرلورالائی سمیت اپنے حلقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے این پی کے عوامی رابطہ مہم الیکشن سیل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر عوام وپارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف الیکشن کے دنوں میں نہیں نکلے سیاست مسلسل جدوجہد اورخدمت کا نام ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد احتجاج دھرنے اورکوشش ریکارڈ پر ہے ۔ انشاء اللہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اقتدار میں آکر بلاتفریق لورالائی کے عوام کی خدمت کرئینگے ۔