سری لنکا نے کالی آندھی کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 4وکٹوں سے ہرا دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم، جیسن ہولڈر میچ اور شین ڈورچ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

بدھ 27 جون 2018 17:34

سری لنکا نے کالی آندھی کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 4وکٹوں سے ہرا دیا
برج ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، آئی لینڈرز نے 144رنز کا ہدف میچ کے چوتھے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 81 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد کوسل پریرا اور دلرووان پریرا حریف بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں نے ساتویں وکٹ میں 63 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر کالی آندھی کا نہ صرف میچ بلکہ سیریز جیتنے کا خواب پاش پاش کر دیا، جیسن ہولڈر کی غیرمعمولی بائولنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، انہوں نے دونوں اننگز میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ہولڈر میچ اور شین ڈورچ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

برج ٹائون میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے 81رنز 5کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو کوسل مینڈس 25 اور دلروون پریرا ایک رن پر کھیل رہے تھے اور آئی لینڈز کو فتح کیلئے مزید 63رنز درکار تھے، دن کے پہلے ہی اوور میں ہولڈر نے کوسل مینڈس کو آئوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، مینڈس 25رنز بنا سکے، اس موقع پر کوسل پریرا اور دلروون پریرا کالی آندھی کے بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ میں 63رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، اسطرح ویسٹ انڈیز کا سیریز جیتنے کا خواب ادھورہ رہ گیا، پریرا 28اور دلروون پریرا 23 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ہولڈر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیمر روچ نے ایک وکٹ لی۔

متعلقہ عنوان :