اینجلیق کربر، راڈونسکا، جوہانا اور پیٹرا کویٹووا ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 27 جون 2018 17:42

اینجلیق کربر، راڈونسکا، جوہانا اور پیٹرا کویٹووا ایسٹبورن اوپن ٹینس ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) اینجلیق کربر، آگنیسکا راڈونسکا، جوہانا کونتا اور پیٹرا کویٹووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ومبلڈن اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میچز میں جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے سیبلکووا کو 6-3اور 6-3سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے بوندا رینکو شکست دی، برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے کرونک کو شکست فاش سے دوچار کیا، پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکا نے گریلووا کو ہرا کر دوسرا مرحلہ عبور کیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں بربورا سٹرائیکووا، ایشلے بارٹی، کاسٹکینا، سیواستووا، ایلیز مرٹنز، بوزرنیسکو، سبالینکا، اوسٹاپینکو اور کولنز اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :