ہالینڈ، عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر 500یورو جرمانہ ادا کرنا ہو گا

بدھ 27 جون 2018 17:42

ایمسٹرڈم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ہالینڈ میں بھی عوامی مقامات پر خواتین کو نقاب پہننے سے روک دیا گیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو 500 یورو تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا،مقامات میں سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکولزاوراسپتال شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ میں ایوان زیریں کے بعد سینیٹ نے بھی عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظورکرلیا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے ایوان زیریں نے 2016 میں عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا، قانون کے اطلاق کے لیے اسے سینیٹ سے بھی منظوری درکارتھی اور2 سال بعد ملک کے ایوان بالا(سینیٹ)نے بھی اس قانون کی منظوری دے دی ہے۔قانون کے مطابق ہالینڈ میں ایسے مقامات پرچہرے کونہیں چھپایا جاسکے گا، جہاں شناخت لازمی ہے۔ ان مقامات میں سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکولزاوراسپتال شامل ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو 500 یورو تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ یورپ کے کئی ممالک میں خواتین کے چہرے کے نقاب پر پابندی کے قوانین منظور ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :