500سعودی کیڈٹس ٹریننگ کیلئے بھارت جائیں گے

تربیت کا مقصد دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ کرنا ہے، بھارتی سفیر

بدھ 27 جون 2018 17:42

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) 500سعودی کیڈٹس ٹریننگ کیلئے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی بھارت جائیں گے، تربیت کا مقصد دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فوجی ٹریننگ کیلئے بھارت جائیں گے، سعودی کیڈٹس بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک عرب اخبار کے مطابق بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے پانچ سعودی فوجیوں کا یہ دوسرا گروپ ہوگا۔

سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر کا کہنا ہے کہ اس تربیت کا مقصد دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ کرنا ہے۔سعودی کیڈٹس کی بھارتی فوجی اکیڈمی میں تربیت کا معاہدہ 2014 میں موجودہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورہ بھارت کے موقع پر ہوا تھا جب وہ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع تھے۔