والد جج نے محبت کے جرم میں بیٹی کو قید کی سزا سنا دی

بدھ 27 جون 2018 17:42

والد جج نے محبت کے جرم میں بیٹی کو قید کی سزا سنا دی
پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) بھارتی ریاست بہار میں ایک جج نے محبت کے جرم میں بیٹی کو قید کر دیا، پٹنہ ہائی کورٹ نے لڑکی کو آزادی کا پروانہ تھما دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں ایک جج نے اپنی بیٹی کو گھر میں صرف اس لیے قید کر رکھا تھا کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہے۔اپنی بیٹی کی محبت سے ناراض ضلع جج نے اپنے گھر میں اسے نظر بند کر رکھا تھا لیکن پٹنہ ہائی کورٹ نے لڑکی کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے اس کی آزادی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے جج نے حکم دیا ہے کہ 15 دنوں کے لیے اس لڑکی کے لیے علیحدہ رہائش کا انتظان کیا جائے۔اس کے علاوہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اس لڑکی کی 24 گھنٹے سکیورٹی کے لیے خواتین کانسٹیبل تعینات کی جائیں اور اس دوران اسے اس لڑکے سے ملنے کی اجازت بھی ہوگی جسے وہ پسند کرتی ہے۔ضلع جج کے وکیل سنڈیپ شاہی نے صحافی سیٹو تیواری کو بتایا 'عدالت نے متاثرہ لڑکی سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہے تو اس کا جواب 'نہیں' تھا اور اس نے کہا کہ وہ اپنے محبوب کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے اسے علیحدہ رہنے اور سکیورٹی فراہم کیے جانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :