امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی تمام امداد روک دی

جیلوں میں قید اور صہیونیوں کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کے خاندانوں کو رقوم کی ادائیگی اور تنخواہیں نہ دی جائیں،ٹرمپ

بدھ 27 جون 2018 17:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی تمام امداد روک دی،اسرائیلی جیلوں میں قید اور صہیونی فوجی کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کے خاندانوں رقوم کی ادائیگی اور تنخواہیں نہ دی جائیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی تمام امداد روک دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ نے مطالبہ کیاہے کہ پی اے اسرائیلی جیلوں میں قید اور صہیونی فوجی کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کے خاندانوں رقوم کی ادائیگی اور تنخواہیں دینا بند کردے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے واشنگٹن میں اعلان کیاکہ فلسطینی اتھارٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی کسی شرط پر بھی عمل نہیں کیا لہذا اتھارٹی کی تمام امداد بند کردی گئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مطالبہ کیا تھاکہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانیوالے فلسطینیوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینا بند کردے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو تنخواہیں نہ دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :