امریکا ،17ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ ، حکومتی اقدامات آئین سے متصادم اور ظلم کے مترادف قرار

مقدمہ غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو خاندان سے جدا کرنے کی بنیاد پر کیا گیا، ریاستی وکیل کا موقف

بدھ 27 جون 2018 17:51

امریکا ،17ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ ، حکومتی اقدامات آئین ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) امریکا کی 17ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر ہرجانے کا مقدمہ قائم کردیا ،مقدمہ غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو خاندان سے جدا کرنے کی بنیاد پر کیا گیا،حکومتی اقدامات آئین سے متصادم اور ظلم کے مترادف ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کے خاندانوں کو بچوں سے جدا کرنے پر امریکا کی سترہ ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر ہرجانے کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔

ریاستی وکیل کا کہنا ہے کہ ہزاروں خاندانوں کو جدا کرنا ظلم ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور سترہ ریاستوں نے سیئاٹل کی عدالت میں درخواست دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے علیحدہ کرکے ظالمانہ اقدام کیا گیا ہے۔ حکومت نے آئین سے متصادم پالیسی اختیار کرکے قانون کی بھی خلاف ورزی کی جبکہ سب بڑا جرم چند روز میں اسی پالیسی کو تبدیل کرنا اور ریاستی حکام پر دبا ڈالنا کہ وہ بچوں کو فوری طور پر والدین سے ملائیں سراسر ظلم اورناممکن ہے۔وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ بچوں کے والدین ہزاروں میل دور حراستی کیمپوں میں ہیں۔ انہیں ہجرت کیلئے عدالت سے رجوع کرنے بھی نہیں دیا جارہاہے۔ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے