جرمنی، سیاسی پناہ کے معاملہ پر اجلاس بے نتیجہ

سیاسی پناہ کے موضوع پر جرمن چانسلر اور وزیر داخلہ مابین شدید اختلافات پائے جاتے ہیں

بدھ جون 17:51

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) جرمنی میں سیاسی پناہ کے حوالے سے اہم جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ رہا، سیاسی پناہ کے موضوع پر جرمن چانسلر اور وزیر داخلہ مابین شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں سیاسی پناہ کے موضوع پر مخلوط حکومت میں شامل تینوں جماعتوں کے رہنماں کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ رہا۔

(جاری ہے)

یونین جماعتوں کے دھڑے کے سربراہ فولکر کاڈر نے آج بدھ کو بتایا کہ اس اجلاس میں صرف ہاسنگ یعنی مہاجرین کو گھر تعمیر کرنے یا خریدنے کی خاطر حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقوم کے معاملے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اتوار کو یونین جماعتوں کا ایک اور اجلاس بھی ہو گا۔ سیاسی پناہ کے موضوع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے مابین شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :