ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو لاہور جانا مہنگا پڑ گیا

ن لیگ کے ناراض کارکنان نے لوٹوں سے طلال چوہدری کا استقبال کیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ جون 17:32

ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو لاہور جانا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2018ء) غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم کی وجہ سے صرف تحریک انصاف کو ہی احتجاج کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بھی پارٹی میں غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سخت احتجاج کیا ہے۔ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو بھی اس حوالے سے شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی رہنما طلال چوہدری کو لاہور جانا مہنگا پڑ گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنان نے لوٹوں سے طلال چوہدری کا استقبال کیا۔مسلم لیگ(ن)کےناراض کارکنوں کا پارٹی سیکریٹریٹ کےباہراحتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔مسلم لیگ(ن)کےکارکنان پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا  کہ پارٹی قیادت ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔

(جاری ہے)

لوٹوں سے ٹکٹ واپس لے کرکارکنوں کودی جائیں،مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو عزت دی جائے۔

اور ووٹ کے ساتھ ورکرز کو بھی عزت دی جائے۔جب کہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنالوگوں کا بنیادی حق ہے۔ہماری پارٹی میں زیادہ ترٹکٹ پرانے کارکنوں کوملے،جن لوگوں کے تحفظات ہیں انھیں دور کیا جائےگا۔یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کڑا مقابلہ ہو گا۔

جب کہ تحریک انصاف نے اس بار الیکٹیبلز کی سیاست کی ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن بھی اس بار باہر سے پارٹی میں آنے والے امیدواروں کو اہمیت دی ہے۔جس کی وجہ سے انہیں بھی شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جب کہ لاہور میں پارٹی کارکنان نے اس کا اظہار طلال چوہدری کے سامنے لوٹے رکھ کر کیا ہے۔