کشمور؛رہنما پیپلزپارٹی شبیر علی بجارانی نے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہہ کر آزاد حثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

بدھ 27 جون 2018 17:51

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما میر ھزاربجرانی کے صاحبزادے شبیر علی بجارانی نے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہہکر آزاد حثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شبیر علی بجارانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ والد میر ھزار بجرانی نے شہید بی بی کے ساتھ کام کیا اور صوبائی صدر بھی رہے ہم ھر دکھ سکھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے مگر میرے والد کی وفات کے بعد پارٹی نے نشت سے محروم کردیا اور پیپلزپارٹی کے عابد سنجرانی میرے خلاف آخر تک کھڑے رہے اور آراو میں میرے خلاف پٹیشن دائر کرائی جو مسترد ہوئی انہوں نے کہا کہ میں کسی پارٹی سے الحاق نہیں کررہا بلکہ آزاد حثیت سے الیکشن لڑوں گا شکارپور میں آغاتیمور خان کی حمایت کروں گا کشمور کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشت سے ہمیشہ کامیاب ہوئے