شہباز شریف کو کراچی کو کرانچی اور پان کھانے والا کہنامہنگاپڑ گیا

ْسوشل میڈیا پر عوام کا شہباز شریف کے بیان پر شدید ردعمل ، صدرمسلم لیگ ن سے معافی کامطالبہ

بدھ جون 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) شہباز شریف کو کراچی کو کرانچی اور پان کھانے والا کہنامہنگاپڑ گیا۔۔سوشل میڈیا پر عوام کا شہباز شریف کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور عوام کی جانب سے صدرمسلم لیگ ن سے معافی کامطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو دوروزہ دورے کے دوران جہاں عوام سے پزیرائی ملی وہیں شکباز شریف جاتے جاتے اپنے لئے نئی مصیبت کھڑی کرگئے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہمارے جو بھائی بہن پان کھانے والے ہیں، ان کے کرانچی کو میں لاہور بناؤں گا اور جو کراچی میں رہتے ہیں، ان کو میں کراچی انشائ اللہ لاہور سے بہتر بنا کر دوں گا۔اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کراچی کی عوام نے شدید احتجاج کیا سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کراچی والوں کا پان کا طعنہ دیا ہے جو کہ قابل قبول نہیں صدر مسلم لیگ اس بیان پر معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر ایک صارف نے لکھا کہ ""شہباز شریف کا پان کھانے سے متعلق بیان شرانگیزی پر مبنی ہے کھوتے کھانے والے ہمیں پان کھانے کا طعنہ دے رہے ہیں"۔جبکہ اکثرسوشل میڈیا صارفین نے عوام سے اپیل کی کہ کراچی کے لوگ صرف جماعت اسلامی،، ایم کیو ایم اورپی ایس پی کو ووٹ کریں یہ کراچی کے مسائل سمجھتی ہیں۔پیپلزپارٹی، مسلم لیگ اور تحریک انصاف کو کراچی سے کوئی غرض نہیں"۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کراچی والوں کو زندہ لاشیں کہہ چکے ہیں اور اب شہباز شریف نے پاناکھانے والا کہہ دیا ہے۔پیپلزپارٹی کے وڈیرے کراچی والوں کو کمی کمین سمجھتے ہیں اس لئے ان تینوں سیاسی۔ جماعتوں کا آئندہ الیکشن میں بائیکاٹ کیا جائے۔۔سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے شہباز شریف سے کراچی والوں کو پان کھانے والاکہنے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی۔

اور عمران اسماعیلنے بھی شہباز شریف کے بیان کیمذمت کی ہے۔اور بیان کو بغض و عناد پر مبنی قراردیا ہے۔جبکہ ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوجاری کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کراچی کراچی ہے جو کبھی کسی کے اشاروں پر نہ ناچی ہے کراچی کراچی ہے۔#