Live Updates

ایم کیو ایم پاکستان رہنما خواجہ اظہارالحسن کے کاغذات نامزدگی منظور

بدھ 27 جون 2018 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان رہنما خواجہ اظہارالحسن کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔خواجہ اظہار نے کاغذات این اے 243کے بجائے این اے 242میں جمع کرادئے تھے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ افسر نے غلط حلقے میں جمع کرانے پر مسترد کیا تھا۔جس کے بعد خواجہ اظہار نے اپلیٹ ٹریبونل میں میں اپیل کی تھی جس پر اپلیٹ تریبونل۔نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں این اے 243 سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ این اے 243 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پیپلزپارٹی کی شہلارضا اور ایم ایم اے کے اسامہ رضی بھی میدان میں ہیں۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات