راولپنڈی،پولنگ افسران کے 20روزہ تربیتی کورس کا آغاز کر دیا گیا

تمام متعلقہ افسران کو ٹریننگ کے دوران 100فی صد حاضری یقینی بنانے کی ہدائیت

بدھ 27 جون 2018 17:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018کے دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر کے پریذائڈننگ افسران اور سینئراسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران سمیت ضلع راولپنڈی کی2574پریذائڈنگ افسران ،24816اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور6204پولنگ افسران تربیت کی 20روزہ تربیتی کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے جو25جون تا15جولائی جاری رہے گی جبکہ تمام متعلقہ افسران کو ٹریننگ کے دوران 100فی صد حاضری یقینی بنانے کی ہدائیت دی گئی ہے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر( مانیٹرنگ ) وفوکل پرسن برائے الیکشن کمیشن آف پاکستان رانا عبدالقیوم خان کے جاری نوٹیفکیشن نمبر SO(Coord-II)LG/6-2/2018(p-III)کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بطورپریذائڈنگ افسر اورسینئر اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران الیکشن ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تمام اساتذہ کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ٹریننگ کے دوران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور پورے اوقات میں بھرپور توجہ کے ساتھ تربیت حاصل کریں اس حوالے سے ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے مراسلہ تمام چیف ایگزیکٹو افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز (تعلیم وقار)