اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے کی سماعت، وزارت دفاع کا نمائندہ عدالت میں پیش

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر تحریری جواب پیش نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ وزارت دفاع پر برہم آپ کو تحریری جواب کے ساتھ پیش ہونا چاہئے تھا،سرکاری کاموں میں اس طرح کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ،آپ کوباقی فریقین کاخیال رکھناچاہئے تھا،یہاں لوگ مذاق کیلئے نہیں قانون کے احترام میں پیش ہوتے ہیں، عدالت کے ریمارکس نور خان ایئر بیس پرپرائیویٹ جہاز کیسے اترا ،کیا پرائیویٹ مقصد کیلئے ایئر بیس استعمال کیا جا سکتا ہے ،اگر استعمال کیا جا سکتا ہے تو طریقہ کار کیا ہے ، نیب کی درخواست نام سی ایل میں ڈالنے کی تھی،بلیک لسٹ میں کیوں ڈالا جسٹس عامر فاروق ، سماعت پیر تک ملتوی

بدھ 27 جون 2018 17:53

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر تحریری جواب پیش نہ کرنے پر وزارت دفاع کے نمائندے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تحریری جواب کے ساتھ پیش ہونا چاہئے تھا،سرکاری کاموں میں اس طرح کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ،آپ کوباقی فریقین کاخیال رکھناچاہئے تھا،یہاں لوگ مذاق کیلئے نہیں قانون کے احترام میں پیش ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے کی سماعت ہوئی،وزارت دفاع کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نور خان ایئر بیس پرپرائیویٹ جہاز کیسے اترا ،کیا پرائیویٹ مقصد کیلئے ایئر بیس استعمال کیا جا سکتا ہے ،اگر استعمال کیا جا سکتا ہے تو طریقہ کار کیا ہے ، نیب کی درخواست نام سی ایل میں ڈالنے کی تھی،بلیک لسٹ میں کیوں ڈالا ۔

(جاری ہے)

نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت کو بتایاکہ مجھے رات کو پتہ چلا کہ پیش ہونا ہے ،مجھے پٹیشن کی کاپی بھی نہیں ۔عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پر وزارت دفاع کے نمائندے پر اظہار برہمی کیا، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کو تحریری جواب کے ساتھ پیش ہونا چاہئے تھا،سرکاری کاموں میں اس طرح کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ،آپ کوباقی فریقین کاخیال رکھناچاہئے تھا،یہاں لوگ مذاق کیلئے نہیں قانون کے احترام میں پیش ہوتے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔۔