فیصل آباد،مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین کی کچہری سے واپس آنیوالی پارٹی پر فائرنگ ‘گاڑی تباہ

بدھ 27 جون 2018 17:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین کی کچہری سے واپس آنیوالی پارٹی پر فائرنگ ‘گاڑی تباہ ‘جبکہ سوار افراد معجزہ طور پر محفوظ رہے ‘تفصیلات کے مطابق 266ر ب صابوآنہ کی رہائی شہناز اختر زوجہ فدا حسین نے درخواست گزارتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ وہ خاوند اور بیٹوں کے ہمراہ جڑانوالہ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم سلیم کی عدالت سے قبل ضمانت از گرفتاری کے سلسلہ کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ مکوآنہ کے قریب مسلح افراد نے کار پر سیدھی فائرنگ شروع کردی جسکی اطلاع ریسکیو 15پر کی گئی مخالفین کھرڑیانوالہ محمود ‘کاکا وغیرہ فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئی