آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل؛جیل حکام نے احد چیمہ کی جسمانی صحت کے حوالے سے جواب داخل کرا دیا

بدھ 27 جون 2018 18:00

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل؛جیل حکام نے احد چیمہ کی جسمانی صحت کے حوالے سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی جانب سے بیماری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست پر جیل حکام نے احد چیمہ کی جسمانی صحت کے حوالے سے اپنا جواب داخل کردیا ہے جس میں جیل حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ احدچیمہ جیل میں بیمار ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ احد چیمہ کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ احد چیمہ کو جیل سے باہر ہسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صادر فرمائے گا ہسپتال سے باہر علاج کرانے کی صورت میں احد چیمہ کو سروسز ہسپتال یا پی آئی سی میں داخل کروایا جا سکتاہے واضح رہے کہ احد چیمہ جوڈیشل ریمانڈ پر ان دنوں جیل میں ہیں۔