لاہور، ایل ڈی اے کی نئی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران کا واسا ہیڈ کوارٹر کا دورہ

بدھ جون 18:00

لاہور،  ایل ڈی اے کی نئی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران کا واسا ہیڈ کوارٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ایل ڈی اے کی نئی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد واسا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا آمنہ عمران جیسے ہی واسا ہیڈ کواٹر پہنچی تو ڈی جی واسا نے ان کا خیر مقدم کیا جہاں انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران اور ڈی جی واسا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں واسا سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور واسا کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔