لاہور،سسر کا انتقال ، زعیم قادری نیب میں پیش نہ ہو سکے

بدھ 27 جون 2018 18:04

لاہور،سسر کا انتقال ، زعیم قادری نیب میں پیش نہ ہو سکے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نیب لاہور کے طلب کرنے پر نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے ان کی عدم پیشی کی وجہ ان کے سسر کا انتقال بتایاگیا ہے نیب لاہور نے زعیم قادری کو صاف پانی سکینڈل میں گزشتہ صبح گیارہ بجے طلب کر رکھا تھا بتایاگیا ہے کہ صا ف پانی منصوبے میں زعیم قادری بطور ممبر بورڈ کام کرتے رہے جبکہ ان کے قریبی رشتہ داروں کو بھی اس منصوبے کے اہم عہدوں پر تعینات کیاگیا تھااس حوالے سے نیب لاہور نے زعیم قادری سے مختلف معلومات حاصل کرنا تھیں۔ 06-18/--88