لاہور ، اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں نو روپے فی کلو ضافہ

بدھ 27 جون 2018 18:04

لاہور ، اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں نو روپے فی کلو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کی اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید نو روپے فی کلو کااضافہ کر دیاگیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مارکیٹوں میں برائلر مرغی کا گوشت 261 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا جس پر شہریوں نے شدید غم و غصہ کااظہار کیا ہے جبکہ پولٹری ڈیلروں کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں یک دم نو روپے فی کلو اضافہ کی وجہ گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش ہے ۔