جھوٹ،منافقت اور شعبدہ بازی کی سیاست کی ہے اور نہ ہی کبھی کرینگے،رانا احمدسعید

بدھ جون 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین یونین کونسل 266تالاب سرائے مانگا رانا احمدسعیدکا کہنا ہے کہ جھوٹ،منافقت اور شعبدہ بازی کی سیاست کی ہے اور نہ ہی کبھی کرینگے،اپنے دور اقتدار میں علاقہ میں امن وامان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روزسینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکے دوران کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں عوام اپنا ووٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ہی دینگے ۔ انشاء الله وہ وقت ضرور آئیگا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے اور سیاسی دشمن اپنی ہار کی وجہ سے عوام سے بھی منہ چھپاتے پھرینگے اور ان کو دوبارہ کوئی بھی ووٹر اپنا ووٹ ڈالنا تو دور ان سے ملنا بھی گوارہ نہیں کریگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ عوام کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ میاں محمد نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز کو حکومت سے تو نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے دور نہیں کیا جا سکتا