یوٹرن خان نے 5سال میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا ،ملک جمشیدکھوکھر

بدھ 27 جون 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء ملک جمشیدکھوکھرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکے عوام کے دل جیت لئے ہیں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں پانچ سالہ دور حکومت میں بے شمار منصوبے مکمل کئے گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشتگردی اور بدمنی کے خاتمہ کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روزسینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکے دوران کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یوٹرن خان نے 5سال میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا قائد ن لیگ میاں نوازشریف کا بیانیہ کامیاب ہوا اور ووٹ کو عزت دو مہم کی کامیابی کیلئے کارکن دن رات محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ترقی کرنیوالوں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کے درمیان مقابلہ ہوگا موجودہ حکومت کے کامیاب دور کی مثال پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوںنے کہا کہ 25جولائی کو مداریوں اور اناڑیوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی،دور اقتدار میں حلقہ کے عوام کی خلوصِ نیت سے خدمت کی جس کا صلہ عوام انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر دے رہے ہیں