ملکی تاریخ میں پہلی بار ایمنسٹی سکیم فائدہ مند ثابت ہو گی، منعم سلطان

ملکی اور غیر ملکی اثاثہ جات اور بلیک منی کو وائٹ کرنے کا بہترین موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے سیمینار سے ٹیکس ماہرین کاخطاب

بدھ 27 جون 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) لاہور ٹیکس بار کے زیر اہتمام ایمنسٹی سکیم پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف کمشنر ایف بی آر عاصم مجید، آر ٹی اوٹو چیف کمشنر سید ندیم حسین رضوی، فوکل پرسن ایمنسٹی سکیم چیف کمشنرعائشہ عمران بٹ، لاہور ٹیکس بار کے سابق صدر رانا منیر حسین، نعیم شاہ ، لاہور ٹیکس بار کے صدر منعم سلطان سمیت دیگر ٹیکس ماہرین اور بارز کے ممبران کی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سوال جواب کی نشست ہوئی جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران نے ٹیکس ممبران کے خدشات دور کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور ٹیکس بار منعم سلطان، نائب صدر ریحان سرور، جنرل سیکرٹری نوید اظہر کیانی کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایسٹ اور لوکل سب کیلئے ایمنسٹی سکیم سود مند ثابت ہوئی ہے جو پہلے کبھی نہیں آئی اور اس سے سب کو فائدہ ہوگا۔ ایمنسٹی سکیم سے ملک کیلئے بلین روپے جمع ہونگے اور ایف بی آر کے افسران نے لاہور ٹیکس بار کے ممبران کے مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کا وعدہ کیاہے۔سیمینار سے ایف بی ار کے افسران سمیت سنیئرچارٹراکاونٹنٹ خواجہ فیصل اقبال نے ایمنسٹی سکیم پر مکمل بریفنگ دی

متعلقہ عنوان :