لاہور ، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے انتخابی امیدواروں پارٹی ٹکٹوں کے اجراء کاآغاز کر دیا گیا

بدھ 27 جون 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے انتخابی امیدواروں پارٹی ٹکٹوں کے اجراء کاآغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نے بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ ایک ڈیسک قائم کر دیا ہے جبکہ اس مقصد کیلئے وسطی پنجاب کے تمام امیدواروں گزشتہ سہ پہر تین بجے بلاول ہائوس میں طلب کیاگیا تھا جس کیلئے تمام امیدواروں کو ٹیلی فونک اطلا ع فراہم کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :