لاہور، لیگی رہنماء سہیل شوکت بٹ کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سینکڑوں کارکنان سراپا احتجاج

بدھ 27 جون 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی مداخلت پرعلاقے کے سرگرم لیگی رہنماء سہیل شوکت بٹ کو الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی جاری نہ کئے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکنان سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بندکرتے ہوئے سابق لیگی ایم این اے شیخ روحیل اصغر کیخلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اور شیخ روحیل اصغر کی کراس شدہ تصاویر اٹھا رکھی تھیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ سہیل شوکت بٹ علاقے کی پسندیدہ شخصیت ہیں جہاں انہوں نے پانچ سال کام کیا اور جب الیکشن لڑنے کی باری آئی تو پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹ شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے کو دیدیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ حلقے سے پارٹی ٹکٹ سہیل شوکت بٹ دیا جائے۔