لاہور،قلعہ گجر سنگھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سی35 سالہ شخص جاں بحق

بدھ 27 جون 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سی35 سالہ ذیشان نامی شخص جاں بحق ہو گیا قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 32 سالہ ذیشان کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی، ذیشان کے ورثا نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ملزمان کے خلاف درخواست دائر کردی پولیس کے مطابق معاملہ دیرینہ دشمنی کا ہے، مقتول کے جسم پر چھ گولیاں لگیں فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔