لاہور ، و نگران حکومت کا پنجاب پولیس کے سات افسران کی خدمات بلوچستان پولیس کے سپرد کرنے کا فیصلہ

بدھ 27 جون 2018 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) وفاقی نگران حکومت نے پنجاب پولیس کے سات اعلیٰ افسران کی خدمات بلوچستان پولیس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا مذکورہ پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری کر دیا جائیگا جبکہ دوسری طرف ان پولیس افسران نے اپنے تبادلے رکوانے کیلئے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے متوقع تبادلوں کی زد میں آنے والے سات پولیس افسران میں ڈاکٹر عاطف اکرام،محمد امجد اکرم سمیت دیگر شامل ہیں۔