لاہور،خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں حمزہ امان نامی شخص گرفتار

بدھ جون 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملوث حمزہ امان نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے بتایاگیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری دروغہ والا سے عمل میں آئی ایف آئی اے کی سائبر کرائم سیل کی ٹیم نے ملزم حمزہ امان کے قبضے سے مختلف خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو ز بھی برآمد کرلی ہیں ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :