لاہور، امیگریشن حکام نے شطرنج کی قومی ٹیم کو بھارت جانے سے روک دیا

بدھ جون 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل شطرنج کی قومی ٹیم کو بھارت جانے سے روک دیا ہے چودہ رکنی شطرنج کی ٹیم بھارت میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے بھارت جارہی تھی اس سلسلے میں لاہور ائیرپورٹ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم کو روکنے کی وجہ ٹیم کے پاس محکمہ داخلہ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کا اجازت نامہ موجود نہ تھا امیگریشن حکام کے مطابق انہوں نے مقامی سینیٹر کلثوم پروین کی ٹیلی فون کال پر ٹیم کو بھارت جانے سے روکاہے۔