لاہور ، گارڈز نے سائلین کو نیب لاہور کے دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا

بدھ جون 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نیب لاہور کے دفاتر کے باہر تعینات گارڈز نے شکایات کے اندراج کیلئے آنے والے سائلین کو نیب لاہور کے دفاتر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے جس کے باعث بعض سائلین بغیر شکایات درج کرائے نیب لاہور دفاتر سے واپس چلے گئے اس قسم کا واقع گزشتہ روز بھی دیکھنے میں آیا جب فیصل آباد سے شکایات درج کرنے کیلئے آنے والی ایک خاتون نے نیب لاہور کے دفتر میں جانے کی کوشش کی تو بیرونی گیٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے خاتون سائل کو اندر جانے سے روک دیا جس سے وہ مایوس ہو کر واپس فیصل آباد چلی گئی۔

متعلقہ عنوان :