ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج کا عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او غازی آباد کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم

بدھ جون 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج محسن احمد منہاز نے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او غازی آباد کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ عدالت نے تھانہ غازی آباد میں شوکت عرف شوکی نامی ملزم کیخلاف درج ہونے والے ایک مقدمے میں بطور گواہ ایس ایچ او غازی آباد کو طلب کررکھا تھا عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی نوٹس جاری کرنے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ غازی آباد پیش نہیں ہو رہے تھے جس کے باعث مقدمے کی سماعت میں تاخیر پیدا ہو رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :