سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیٹی کا ونگ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے خصوصی کمیٹی تشکیل دے کر اسے مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے،مشترکہ قرارداد میں مطالبہ

بدھ 27 جون 2018 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشترکہ قرارداد منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیٹی کا ونگ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے خصوصی کمیٹی تشکیل دے کر اسے مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے متحدہ جہاد کونسل نے بھارت کی طرح پاکستاان کو بھی مقبوضہ کشمیر میں فوج بھیجنے اور مجاہد بنا کر ہتھیار سپلائی کرنے کامطالبہ کردیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں را کو پاکستان اور مجاہدین کیخلاف استعمال کرسکتا ہے گزشتہ روز سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امو کشمیر و گلگت بلتستان کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین کمیٹی پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں ہوا اجلاس میں حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی بٹ نے کہا کہ بھارت دنیا میں یہ تاثر قائم کرنے میں کامیاب رہاہے کہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر پہلے کی طرح حمایت نہیں ہے پاکستان کا موقف کشمیر پر کمزورہو رہا ہے وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات خورشید بروچہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا پاکستان کشمیر کے اصولی موقف سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے بھارت میں رمضان المبارک میں سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی ہے بھارت نے بائیس افراد کو دہشتگرد قرار دے کر انہیں شہید کرنے کا پروگرام بنایا ہوا ہے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ نے انڈیا کے موقف کو سخت دھچکا پہنچایا ہے انڈیا نے رپورٹ کو مسترد کردیا ہے اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کے چہرے کو بے نقاب کیا گیا ہے ڈھاکہ میں کشمیر رپورٹ کو منظور کرایا گیا جنیوا میں پاکستانی وفد نے انسانی حقوق کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا سابق وزیر اخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر کے معاملہ پر اقوام متحدہ خواب غفلت میں پڑا ہوا ہے انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو دہشتگردی سے منسلک کردیا ہے پاکستان انڈیا کی نسبت اپنے موقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں ناکام رہا ہے مودی کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منفی ذہن ہے وہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نہیں چاہتا وہ ہندوستان کی انتہا پسند تنظیموں اور را کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے بلوچستان میں انڈیا دہشتگردی کرا رہا ہے جس کا ثبوت ہمارے پاس ہے مقبوضہ کشمیر میں را داعش کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پلاننگ کررہا ہ ے سینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ انڈیا کا بیانیہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی ہورہی ہے ان کا موقف ہے کہ یہ عالمی نہیں دوطرفہ معاملات ہیں دونوں ملکوں کو بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا چاہیے مشرف اور میں کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے حوالے سے کام نہیں کیا پانچ سالوں میں کشمیر کمپنی کے چھ اجلاس منعقد کئے متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری اطلاعات شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان مجاہدین کو مقبوضہ کشمیر میں اسلحہ فراہم کرے کشمیری مجاہدین تنہا استحکام پاکستاان کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہتا ہے مگر کشمیریوں کو انڈیا کی فوج کے ہاتھوں شہید کروایا جارہا ہے داعش را کے ساتھ مل کر کشمیر میں کام کررہی ہے اس کو مجاہدین اور پاکستان کیخلاف استعمال کیاجاسکتا ہے پاکستان کو عملی طور پر کشمیریوں کی مدد کرنا چاہیے کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی ہورہی ہے اجلاس کے اختتام پر ایک قرارداد مشترکہ طور پر منظور کی گئی سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے قرارداد پیش کی جس میں بھارتی مظالم کی مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیاہے ۔