سفارتی بائیکاٹ کے تناظر میں قطر کے امارات پر مقدمہ کی سماعت

دوحہ حکومت کا متحدہ عرب امارات پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام

بدھ 27 جون 2018 18:14

ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) عالمی عدالت نے سفارتی بائیکاٹ کے تناظر میں قطر کا متحدہ عرب امارات پر مقدمہ کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی،دوحہ حکومت نے امارات پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں متحدہ عرب امارات کیخلاف قطری کیس کی ہنگامی بنیادوں پر کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوحہ حکومت نے اپنے خلاف سفارتی بائیکاٹ کے تناظر میں امارتی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے،ابتدائی سماعت 3گھنٹوں تک جاری رہی،جس میں دوحہ حکومت نے اپنے دلائل پیش کیے۔عدالت (آج)جمعرات کو متحدہ عرب امارت سے اس کا موقف سننے گی جبکہ (کل )جمعہ کو فریقین سماعت میں موجود ہوں گے۔قطری حکومت نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں آئی سی سی کی عدالت میں یہ کیس اسی ماہ دائر کرایا تھا