امریکا،عدالت کا تارکین وطن کے بچوں کو 2ہفتوں کے اندر والدین کے سپرد کرنے کا حکم

بدھ 27 جون 2018 18:14

ْواشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) امریکا کے ایک معزز ججڈانا سابرو نے بچوں کو 2ہفتوں کے اندر والدین کے سپرد کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔بد ھ کو غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق امریکہ جج نے حکم دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسطی امریکا سے آنے والے تارکین وطن کے حوالے سے مکمل عدم برداشت کی پالیسی کے تحت علیحدہ کیے جانے والے خاندانوں کو تیس دنوں کے اندر اندر ملایا جائے۔

(جاری ہے)

سین ڈیاگو کے ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج ڈانا سابرو نے حکم دیا ہے کہ 5برس سے کم عمر بچوں کو 2ہفتوں کے اندار ان کے والدین کے حوالے کیا جائے۔جج سابرو نے امریکن سول لبرٹیر یونین کی جانب سے دائر کردہ کیس پر یہ فیصلہ منگل کو سنایا۔جج نے مزید کسی بچے کو اس کے والدین سے جدا کرنے کے عمل کو بھی فوری طور پر روکے جانے کا فیصلہ دیا ہے۔اس سلسلے میں صدر ٹرمپ بھی اپنی پالیسی ترک کر د ینے کا اعلان کر چکے ہیں