انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کافی کے نرخوں میں اضافہ،کوکوا میں کمی ہوئی

بدھ جون 18:14

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کافی کے نرخوں میں اضافہ،کوکوا ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی اور کافی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ کوکوا میں کمی ہوئی۔ایکسچینج میں خام چینی کے اکتوبر کے لیے سودے 0.13 سینٹ (1.06 فیصد ) بڑھ کر 12.45 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 4.90 ڈالر (1.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 350 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

روبسٹاکافی کے ستمبر کے لیے سودے 10 ڈالر (0.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 1686 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے ستمبر کے لیے سودے 0.5 سینٹ (0.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 1.177 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔کوکوا کے نیویارک کے ستمبر کے لیے سودے 8 ڈالر (0.3 فیصد)کم ہوکر 2472 ڈالر فی ٹن طے پائے۔لندن کے کوکوا کے ستمبر کے لیے سودے 5 پائونڈ سٹرلنگ کم ہوکر 1804 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔۔

متعلقہ عنوان :